اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے مقدمات میں سزا پانے والوں کی سزائے موت پر پابندی ختم کردی ہے ۔گزشتہ روز پشاور کور کوارٹرز کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں اس پابندی کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں دہشت گرد انسداد دہشت گردی کی مختلف عدالتوں سے سزا پانے کے باوجود جیلوں میں قید، سزائے موت کے منتظر ہیں جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کو انتہائی سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم نے سزائے موت پر پابندی سے فوری طور پابندی ہٹانے کا اعلان کردیا ہے،جس کا اطلاق خالصتاً دہشت گردی میں سزا پانے والے افراد پر ہوگا، جبکہ دیگر جرائم میں ملوث قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔سزائے موت پر پابندی کچھ سال قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دورِ حکومت میں یورپی یورنین کے مطالبے پراس وقت لگائی گئی تھی،جب پاکستان تجارت کے حوالے سے یورپین یونین سے بات چیت کر رہاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲